تہران (ویب ڈسک )جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل کا وزیر داخلہ کے ہمراہ کیا جانے والا یہ دورہ امریکہ، ایران تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔
اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد تعطل ختم کرنے، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے فوری خاتمے کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی راہوں پر بھی غور کیا گیا۔
ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے استقبال کیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






